۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پیام حضرت آیت الله اعرافی

حوزہ / شہید اوسطی کی اہلیہ اور حجت الاسلام و المسلمین سید حسن ربانی کی خوشدامن کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید اوسطی کی اہلیہ اور مرکز خدمات حوزہ علمیہ کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی کی خوشدامن کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالیجناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی دامت برکاتہ

سلام علیکم بما صبرتم

تقوا، ایثار اور صبر کی پیکر خاتون، آپ کی خوشدامن اور شہید عالی مقام مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ علی اوسطی(رہ) کی اہلیہ کی وفات کی ناگوار خبر نے علمائے کرام اور اس شہادت و آثار کے مجسم گھرانے کے عقیدت مندوں کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے۔

درحقیقت وہ شہید بزرگوار علماء،  جوانوں اور لوگوں کے لئے راہ خدا میں جہاد اور ایثار کا نمونہ ہیں اور ایثار کے جذبے سے سرشار یہ خاتون بھی صبر و شکیبائی کی نمو نہ تھیں۔

میں اس مصیبت پر جنابعالی، آپ کی اہلیہ، مرحومہ کے تمام فرزندان و پسماندگان اور اس گھرانے کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اولیاء الہی اور شہداء کے ساتھ محشور فرمائے اور جنابعالی اور دیگر پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .